حیدرآباد،7/اکتوبر
شہر میں ماہ رواں کے تیسرے ہفتے میں مسلمانوں کو در پیش مسائل پر تبادلہئ خیالات کے لئے دو دن کی ایک کانفرنس منعقد ہوگی جس میں مقامی اور غیر مقامی علما مشائخ، آئمہ کے علاوہ ملک بھر سے آئے ہوئے ۰۴ سے زیادہ دانشور، صحافی،اسکالر،اساتذہ،وکلا اور سماجی و ملی زندگی میں دہائیوں سے مصروف کارکن شرکت کریں گے۔یہ بات تحریک مسلم شبان (مسلم یوتھ موومنٹ)کے صدر محمد مشتاق ملک نے آج یہاں بتائی۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر مشتاق ملک نے بتایا کہ ہندوستان کی بہت سی ریاستوں کے مندوبین اتحاد ملت، تحفظ شریعت،ماب لنچنگ اور نصاب میں تبدیلیوں کے سوال پر صلاح مشورہ کے لئے جمع ہو رہے ہیں اور اس کا پورا امکان ہے کہ ملت کے لئے ایک ذمہ دارانہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکے گا جس کا بنیادی
مقصدموجودہ

حالات میں اپنی بقا کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدائے امت کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ دو دن کا یہ اجلاس ۰۲/ اکتوبر کی رات شہر کے نمائش میدان میں ایک جلسہئ عام پر اختتام پذیر ہوگا جس میں متعدد سیاس
ko
لیڈران بھی شرکت کریں گے۔
انڈیا اگینسٹ ویسٹیج آف ویلڈ ووٹس کے کنوینر اور صدائے امت کانفرنس کی مندوبین رابطہ کمیٹی کے کنوینر جہانگیر عادل (علیگ)نے بتایا کہ مختلف ریاستوں سے ۰۴/ سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے جن میں نوید حامد(صدر مجلس مشاورت،دہلی)،منظر جمیل(کلکتہ)پروفیسر محمد یونس (فیروزآباد)،پروفیسرفیروز طلعت (اعظم گڑھ)، پروفیسر عارف الاسلام(علی گڑھ)، یونس موہانی(ایڈووکیٹ،پروڈیوسر،کلک ٹی وی اور ایڈیٹر مسلم ایرا،لکھنؤ)،شاہد اختر(پی ٹی آئی، نئی دہلی)،ڈاکٹر نیّر حبیب(ارریہ)،وقار احمد(لکھنؤ)پروفیسر نایاب علی(نالندہ)،مہر عالم(موتیہاری)سہیل خان (ڈالٹین گنج)،رضی اللہ(کلکتہ)، محمد شمشاد(رانچی)، عرفان بیدار(فیروزآباد)،نصرت جمال انصاری(علی گڑھ)،انتخاب عالم (ممبر اے آئی سی سی، پورنیہ)، وقار خان(کلکتہ)، عتیق الزماں (پٹنہ)، حافظ محمد ابرار(ٹونک، راجستھان)، قاری محمد نعیم(کوٹہ، راجستھان)،عبدالمعید ازہری(امیٹھی، پروڈیوسرنیا سویرا ویب پورٹل)، محمد حسین شیرانی(ناگور، راجستھان)،ڈاکٹر جمال الدین شمس(کلکتہ)،عبدالرشید چودھری(آسام)۹۱/ اکتوبر کو پہلے دن کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
مسٹر ملکنے بتایا کہ جلسہئ عام سے خطاب کرنے والوں میں اہم نام حافظ پیر شبیر، شفیق الرحمن برق(ایم پی)، کنور محمد دانش (ایم پی)محمد سلیم (سی پی ایم)،احمد شریف (ایم ایل سی، آندھر ا پردیش)،مولانا توقیر رضا خاں (بریلی)، امام اصغر علی مہدی(صدر جمعیۃ اہل حدیث، دہلی)، مولاناطالب رحمانی، مسٹر ریونت ریڈّی(ایم پی،چیولّا)، حسن الہاشمی،شری گنیش پرکاش سوامی(میسور)،نصیر حسین (ایم پی،کرناٹک)، حامد محمد خان، سید شاہ کامران چشتی(اجمیر شریف)،اطہر دہلوی(دہلی) کے ہیں۔ان کے علاوہ دیگر عمائدین جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔بیشتر لوگوں کی منظوری حاصل ہو گئی ہے
۔
مسٹر مشتاق ملک کے مطابق دوسرے دن کے صبح کے اجلاس میں ”مسلمان کیا کریں“ کے عنوان پر تبادلہئ خیال کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں منتخب مندوبین شرکت کریں گے۔ جلسہئ عام میں دونوں دن کی بحث کے بعد تیار کئے گئے قرار دادوں کے مسودے کو منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here